نئی دہلی:یکم /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) حکومت کی عبوری بجٹ کے جواب میں کانگریس کے لیڈر رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ کھودا پہاڑ نکلاچوہا۔کسانوں کوہر سال 6 ہزار کو روپے دینے کا اعلان کیا ہے لیکن ڈیزل کی قیمت کو بڑھا کر، کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کرکے، بیجوں، کیڑے مارنے والی اشیاء ، اور سامان پر جی ایس ٹی کا بوجھ ڈال کر۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک کسان کے خاندان میں 5افراد ہیں تو ایک کسان کے ہاتھ میں3روپے یاکم آئے گا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ نصف کپ کی چائے بھی نہیں آتی، وہ نصف کپ چائے کی قیمت دے کر اپنی پیٹھ تھپتھپارہے ہیں تو اس سے زیادہ مذاق نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ دفاعی بجٹ میں صرف15ہزارکروڑاضافہ ہوا ہے۔مرلی منوہر جوشی کی زیر قیادت پارلیمانی کمیٹی نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ 1965کے بعدسب سے کم ہے۔سرجیوالا نے کہا کہ مالی خسارہ کا ہدف کھو دیا جو مالی فنانس کی کمی سے ظاہر ہوتا ہے،جب حکومت جا رہی ہے تو یہ آمدنی ٹیکس میں 5 لاکھ روپے کی وصولی کا اعلان کر رہے ہیں لیکن آپ 5سال سے کیا کر رہے ہو؟ اعلانات کرنے اورعوام کوبیوقوف بناکر ووٹ لینے کی کوشش کی گئی ہے، لیکن عوام سمجھدار ہے۔